١ - روم یا رو مانیز ترکی سے منسوب، روما کا (باشندہ یا سازو سامان وغیرہ)۔
"مارمول اس کی بنا کو قرطاجنیوں کی طرف اور لیوھا رومیوں کی طرف منسوب کرتا ہے۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٤٤٥:٣ )
٢ - رومن زبان یا خط۔
"خط کے اقسام یہ ہیں ہندی، سریانی، یونانی. عربی، فارسی، رومی، حمیری، بربری، اندلسی رومانی وغیرہ جن کا قدیم کتابوں میں ذکر ہے۔"
( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٨٦:١ )