رومان پرستی

( رُومان پَرَسْتی )
{ رُو + مان + پَرَس + تی }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومان' کے ساتھ فارسی صفت 'پرست' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'رومان پرستی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٦ء کو "ادھورا آدمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خیالی دنیا میں گم رہنے کی کیفیت، طبع رنگیں کی جولانی، خوابوں کی دنیا میں رہنا، تخیل پرستی۔
"یہ محض رومان پرستی ہوگی کہ ہم پرانے جاگیرداری نظام کی یاد کو مقدس سمجھ کر سینے سے لگائے ہیں۔"      ( ١٩٧٦ء، ادھورا آدمی، ٣٧ )