رول نمبر

( رول نَمْبَر )
{ رول (و مجہول) + نَمْبَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'رول' اور 'نمبر' پر مشتمل مرکب 'رول نمبر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء، کو "آبلہ دل کا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رول نَمْبَرْز [رول (و مجہول) + نَم + بَرْز]
جمع غیر ندائی   : رول نَمْبَرْوں [رول (و مجہول) + نَم + بَرْوں (و مجہول)]
١ - علامتی نمبر جو طالب علم کے لیے امتحان میں بیٹھنے کے واسطے قرار دیا جاتا ہے۔
"ایک کاغذ پر اپنے رول نمبر لکھ دو۔"      ( ١٩٥٥ء، آبلہ دل کا، ١٧٦ )
٢ - دفتر کے حساب سے جو نمبر ہو۔ (علمی اردو لغت)۔