ری ایکشن

( ری اَیکْشَن )
{ ری + اَیک + (ی لین) + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Reaction  ریاَیکْشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "پریکٹیکل انجینئرز ہینڈ بک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - جوابی عمل، ردعمل۔
"اس کی کھسر پھسر سن کر اس نے قلم ہاتھ سے رکھ دیا تھا، اور جلبلا کر سوچا تھا 'ہونہہ، سیاسی تھی کہ ری ایکشن تھا، ری ایکشن۔"      ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٤٦ )