رہنمائی

( رَہْنُمائی )
{ رَہ (فتحہ و مجہول) + نُما + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رہنما' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'رہنمائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - راہ نمائی، رہبری، ہدایت۔
"ملک کے مختلف حصوں کے دفتروں کے لیے حوالہ اور رہنمائی کا کام دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٩٣ )