اخبار گزار

( اَخْبار گُزار )
{ اَخ + بار + گُزار }

تفصیلات


عربی کے لفظ 'اخبار' کے ساتھ فارسی کے مصدر 'گزاشتن' سے 'گُزار' فعل امر لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خبریں پہنچانے والا، پرچہ نویس، جاسوس، مخبر۔
"اخبار گزاروں اور وقائع نگاروں کی ہمت اور جرات سے یہ خبریں دور دراز کے رئیسوں تک پہنچ گئیں اور مخفی نہ رہ سکیں۔"      ( ١٩٣٧ء، واقعات اظفری (ترجمہ)، ١٠ )