رٹ

( رِٹ )
{ رِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Writ  رِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی محکمے (عدالت کا حکم نامہ) کے فیصلے کے خلاف اس کے نفاذ کو روکنے کی عدالت عالیہ میں درخواست۔
"نظربندی کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت ٩جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٩جنوری، ٨ )