رویاے کاذب

( رُویاے کاذِب )
{ رُو + یا + ے + کا + ذِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رویا' کے ساتھ 'ے' بطور حرف اضافت لگا کر عربی اسم 'کاذب' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - خواب جو جھوٹا ثابت ہو۔
"یہ سچا خواب نہیں ہو سکتا، یہ رویائے کاذبہ ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، تائیس (ترجمہ)، ٨١ )