ریحانہ

( رَیحانَہ )
{ رَے (ی لین) + حا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


رَیحان  رَیحانَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ریحان' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'ریحانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - خوشبو، تلسی یا ناز بو کی خوشبو، (مجازاً) آنحضرت نے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ریحانتیں کہا۔
"عرب اپنے بچوں کو سونگھتے تھے اور اس لیے ان کو ریحانہ کہتے تھے۔"      ( ١٩٢٨ء، سلیم (وحید الدین)، افادات سلیم، ٢٢٤ )