ریتلا پتھر

( ریْتلا پَتَّھر )
{ ریت (ی مجہول) + لا + پَتھ + تَھر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'ریتلا' کے ساتھ اسم 'پتھر' لگانے سے مرکب 'ریتلا پتھر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "جغرافیہ عالم" میں مستعل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (طبقات الارض) جس پتھر کی ساخت بالو سے ہوئی ہو، بھربھرا پتھر، حجر الرمل۔
"یہ پتھر درد پالچھٹ سے بنے ہیں۔ تہ بر تہ ہونے کے باعث انہیں احجار مطبق بھی کہتے ہیں اور اگر ان کی ساخت بالو ریت سے ہوئی ہو تو انہیں حجر الرمل یعنی ریتلا پتھر کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم (ترجمہ)، ٥١:١ )