ریت رسم

( رِیت رَسْم )
{ رِیت + رَسْم }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ریت' کے ساتھ عربی اسم 'رسم' لگانے سے مرکب 'ریت رسم' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - رسم و رواج جو شادی بیاہ یا مذہبی مواقع پر ادا کی جائیں۔
"بزرگ اگر سنی ہیں. تو گھر کی ریت رسم سنیوں کی سی رکھیں گے۔"      ( ١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ١٢٧ )