ریاضت کش

( رِیاضَت کَش )
{ رِیا + ضَت + کَش }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ریاضت' کے ساتھ فارسی مصدر 'کشیدن' سے صیغہ امر 'کش' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب 'ریاضت کش' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : رِیاضَت کَشوں [رِیا + ضَت + کَشوں (و مجہول)]
١ - رنج کش، محنت کش، سختی اٹھانے والا، زحمت اٹھانے والا۔
"ہندوستان کے ریاضت کش اور مرتاض داعیان مذاہب تو اس راہ میں حدافراط سے بھی آگے نکل گیے ہیں۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٥٥:٢ )