فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خرد' کے ساتھ فارسی مصدر 'پیمودن' سے مشتق صیغہ امر 'پیما' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ ١٩٤١ء میں ترجمہ "تجربی فعلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - آلہ کے ذریعہ چھوٹی چیزوں یا چھوٹے فاصلوں کے ناپنے کا عمل۔
"ایک ایسا چشمہ استعمال کر کے جس کے ساتھ ایک خرد پیمائی پیمانہ لگا ہوا ہو، اس امر کی تحقیقات کی جا سکتی ہے کہ تپش کے تغیرات سے ریزوں کی شرح منتقلی پر کیا اثر پڑتا ہے۔"
( ١٩٤١ء، (ترجمہ) تجربی فعلیات، ١١ )