فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خرد' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حیاتیات' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ سائنس ] حیاتیات جرثومی یعنی چھوٹے موہوم یا باریک ذرات نیز جسموں کا علم جس میں اس لاتعداد مخلوق کا مطالعہ کیا جاتا ہے جسے خردبین کی مدد کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا۔
"خرد حیاتیات نسبتاً ایک جدید سائنس ہے۔"
( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٩ )