خزانۂ بیت المال

( خَزانَۂِ بَیتُ الْمال )
{ خَزا + نَہ + اے + بَے (ی لین) + تُل (ا غیر ملفوظ) + مال }
( عربی )

تفصیلات


عرب زبان سے ماخوذ اسم 'خزانہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی ترکیب 'بیت المال' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً "ترجمہ، مطلع العجائب" کے حوالے سے مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عوامی جائیداد، خزانہ خاص، ضبط کیا ہوا مال جمع کرنے کا محکمہ، وہ جائیداد روپیہ پیسہ جو ورثا کی عدم دستیابی کے سبب بغیر وصیت مرنے والے کی جائیداد سے وصول ہو اور بحق سرکار محفوظ کر لیا جاش، ہر قسم کا ملکی مال و جائیداد رکھنے کی جگہ، خزانہ عامرہ۔ (مطلع العجائب، ترجمہ 296)