خشکی پسند

( خُشْکی پَسَنْد )
{ خُش + کی + پَسَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خشکی' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے مشتق صیغہ امر'پسند' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "برائیوفائیٹا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خُشْکی پَسَنْدوں [خُش + کی + پَسَن + دوں (و مجہول)]
١ - گرم و خشک آب و ہوا میں پنپنے والا پودا یا پیڑ۔
"چھلکے کافی بڑے بڑے نمایاں اور دائمی ہو سکتے ہیں جیسے کہ خشکی پسند نواع میں۔"      ( ١٩٧٠ء، برائیوفائیٹا، ٢٥ )