خشکی کی راہ سے

( خُشْکی کی راہ سے )
{ خُش + کی + کی + راہ + سے }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خشکی' کے ساتھ 'کی' بطور اردو حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'راہ' ملانے کے بعد 'سے' بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - زمینی ذریعے سے، براہ ساحل۔
"راجہ مان سنگھ کو یہ معلوم ہوا تو اس نے ایک شائستہ سپاہ خشکی کی راہ سے روانہ کی اور اپنے بیٹے درجن سنگھ کے ہمراہ سپاہ دریا کی راہ سے بھیجی۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥، ٣١٠ )