فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خشکی' کے ساتھ 'کی' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زمین' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : خُشْکی کی زَمِینوں [خُش + کی + کی + زمی + نوں (و مجہول)]
١ - [ معاشیات ] تقسیم اراضی میں کسان کو دی جانے والی وہ زمین جس پر وہ اپنی گزر بسر کے لیے مکان بنا سکے۔
"مثلاً کن کان کے علاقے میں چاول کی زمین کی کاشت اس کو ضروری بنا دیتی ہے کہ خشکی (ورکس) کی زمین کی کچھ مقدار بھی قبضے میں رکھی جائے۔"
( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند، ترجمہ، ٣٢٤:١ )