تفصیلات
سنسکرت زبان کے لفظ 'اَچّھا' کی مغیرہ صورت'اَچّھے' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ حرف جار 'سے' آیا ہے۔
متعلق فعل
١ - محبت و خلوص کی جگہ۔
"چند روز کے واسطے میں آئی ہوں، کیوں اچھے دلوں سے برے دل کیے۔"
( ١٩٣٠ء، راشدالخیری، حیات صالحہ، ٥٢ )
٢ - خوشی اور رغبت سے۔
ہم اک اک سے اور اس کے اچھے سے لیں گے برے دل سے دے یا کہ اچھے سے لیں گے
( ١٨٩٤ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ٧٨ )