خشیت الہی

( خَشِیَّت اِلٰہی )
{ خَشِیْ + یَتے + اِلا + ہی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خشیت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'الٰہی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - خدا کی ناراضگی، غصہ، غیض و غضب۔
"اس کا دل خشیت الٰہی سے لبریز تھا۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ اسلام، ندوی، ٦٣:٣ )