عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خصائص' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'اربعہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٧ء میں "مقدمہ تاریخ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ طب ] جسم انسانی کے چار مخصوص مادوں، خون، صفرا، بلغم، سودا کی کیفیت سے متعلق۔
"اخلاط اربعہ کے نظریے کے لیے جن کا رشتہ خصائص اربعہ (برودت، حرارت، ببوست، رطوبت) . سے ملا دیا گیا تھا یہ رسالہ ہمارا سب سے بڑا ماخذ ہے۔"
( ١٩٥٧ء، مقدمہ تاریخ سائنس (ترجمہ)، ١، ٢٥٧:١ )