خصائص النبوۃ

( خَصائِصُ النَّبُوَّۃ )
{ خَصا + اِصُ (ا، ل غیر ملفوظ) + نَبُوْ + وَۃ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خصائص' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'نبو' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٢٣ء میں سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ حدیث ]  وہ واقعات جو نبوت کے لیے ضروری اور لازمی ہیں اور جو کم و بیش ہر پیغمبر کو ایک ہی طرح پیش آئے۔
"سوانح واقعات دو قسم کے ہیں ایک وہ جو حقیقت میں لوازم نبوت ہیں اور کم و بیش ہر پیغمبر کو وہ ایک ہی طرح پیش آئے ہیں ہم نے ان کا نام خصائص النبوۃ رکھا ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٩١:٣ )