خصائل

( خَصائِل )
{ خَصا + اِل }
( عربی )

تفصیلات


خصل  خَصْلَت  خَصائِل

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خصلت' کی جمع 'خصائل' اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - جمع )
١ - خصلت کی جمع، عادت، خو، جبلّت۔
"ایک قوم اور . ملک کے افراد اپنے طرز زندگی . صفات و خصائل، عادات و اطوار . سے سامان عیش و راحت فراہم کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، برش قلم، ١٣٤ )