سرکار دوجہاں

( سَرْکارِ دوجَہاں )
{ سَر + کا + رے + دو (و مجہول) + جَہاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرکار' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر فارسی صفت عددی 'دو' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'جہاں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٩ء سے "آمنہ کا لال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - دونوں جہانوں کا سردار؛ (کنایتہً) حضور صلی اللہ علیہ وسلم۔
 عشق سرکار دو عالم ہے اگر کفر تو پھر خود کو کچھ اور نہ کافر کے علاوہ لکھوں      ( ١٩٨٤ء، میرے آقا، ٢٤ )