فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرکاری' کے ساتھ فارسی زبان ہی سے ماخوذ اسم 'زبان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٨ء، سے "نگار، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع : سُرْکاری زُبانیں [سَر + کا + ری + زُبا + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی : سَرْکاری زُبانوں [سَر + کا + ری + زُبا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ رائج الوقت تحریری زبان جس میں حکومت کے کام کیے جائیں۔
"مسلمانوں کے اس ثقافتی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی گئی جو فارسی کے سبب قائم تھا. یہ کام اردو کو سرکاری زبان بنانے کے ساتھ ساتھ شروع کر دیا گیا تھا۔"
( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اگست، ٦١ )