سرکاری کا غذ

( سَرْکاری کا غَذ )
{ سَر + کا + ری + کا + غَذ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرکاری' کے ساتھ فارسی زبان ہی سے ماخوذ اسم 'کاغذ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٥ء سے "ارمغان شعرائے دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : سَرْکاری کاغَذات [سَر + کا + ری + کا + غَذات]
جمع غیر ندائی   : سَرْکاری کاغَذوں [سَر + کا + ری + کا + غَذوں (و مجہول)]
١ - [ قانون ]  اسٹامپ کا کاغذ، پراسری نوٹ، وہ کاغذ جس کی سرکار مالک ہو اور دوسرا نجی کام میں نہ لاسکے۔
"کوئی شخص ایسے امور کی نسبت شہادت دینے کا مجاز نہ ہوگا جس کا علم اس کو سرکاری کاغذات. سے ہوا ہو۔"      ( ١٩٢٦ء، قانون شہادت ممالک محروسہ، ٢٦ )