سرکاری وظیفہ

( سَرْکاری وَظِیفَہ )
{ سَر + کا + ری + وَظی + فَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرکاری' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'وظیفہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٢ء "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : سَرْکاری وَظِیفے [سَر + کا + ری + وَظی + فے]
جمع   : سَرْکاری وَظیفے [سَر + کا + ری + وَظی + فے]
جمع غیر ندائی   : سَرْکاری وَظِیفوں [سَر + کا + ری + وَظی + فوں (و مجہول)]
١ - وہ مقررکردہ رقم جو حکومت وقت کی طرف سے مسلسل ماہوار یا سالانہ کسی کو بطور امداد دی جائے۔
"میں ولایت جانے کے لیے سرکاری وظیفہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا لیکن میرے سینے میں اب ایک جوالا روشن ہو چکی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٦ )