فعل متعدی
١ - کھسکانا، ایک طرف کرنا۔
"ایک دن پلنگ سرکایا تو ایک پائے تلے سے پتلا برآمد ہوا۔"
( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ٢٩٥ )
٢ - چپکے سے غائب کر دینا، چھپا دینا، چرا لینا۔
"بادشاہ نے کروٹ بدلی تو وہ مچھلی سر کے تلے سے آہستہ سرکا لی۔"
( ١٨٢٤ء، سیر عشرت، ٢٧ )
٣ - بھگا دینا، غائب رکھنا (منصب سے)۔
"وہ ہمیشہ اس تاک میں رہتے تھے کہ جس پر ولی عہد کی زیادہ نظر عنایت ہو اسے کسی طرح سامنے سے سرکاتے رہیں۔"
( ١٨٥٤ء ذوق، دویوان، ٧ )
٤ - چپکے سے دے دینا، دوسرے کے فائدے کے لیے اپنی چیز دے دینا۔
"اور ایک صاحب کو میں سنتا ہوں کہ بتدریج اپنی کتابیں سرکاتے جاتے ہیں۔"
( ١٩٦٧ء، مقالات مولانا محمد حسین آزاد، ٢٧١ )
٥ - کسی کام کی تاریخ بدلنا، ملتوی کرنا اور دن پر موقوف رکھنا؛ رشوت میں دینا؛ کھسکانا۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)