سرکردہ

( سَرْکَرْدَہ )
{ سَر + کَر + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ 'کردن' مصدر سے مشتق حالیہ تمام 'کردہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٣ء سے "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - منتخب، ممتاز، نمایاں حیثیت رکھنے والا۔
"یوسف کامران اپنے عہد کے سرکردہ ادیبوں اور فن کاروں سے ذاتی دوستیاں استوار کرتا ہے۔"      ( ١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٣ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سردار، قائد، افسر۔
"سرکاری سواری کے. آگے پیچھے پولیس کے کئی سرکردہ فوجی وردی میں گھوڑے مارے چلے آتے تھے۔"      ( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، خمارستان، ٢٠٥ )