سرکل

( سَرْکِل )
{ سَر + کِل }
( انگریزی )

تفصیلات


Circle  سَرْکِل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٢ء سے "دیوان حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : سَرْکِلْز [سَر + کِلْز]
١ - حلقہ، دائرہ۔
 اپنی تہذیب کا سرکل ہے نہایت محدود پہنچے ہوٹل میں جو نکلے کبھی میخانے سے    ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٥٥ )
٢ - انتظامی علاقہ (بیشتر مرکبات میں)۔
"مرتضٰی پور سے آگے بڑھ کر مسٹر حسام الدین کاکوروی سرکل انسپکٹر کے ہاں ایک روز قیام ہوا۔"    ( ١٩٣٣ء، سیاحتِ ہند، ٣٤ )