سرکلر

( سَرْکُلَر )
{ سَر + کُلَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Circular  سَرْکُلَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٧ء سے "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گشتی حکم نامہ، مراسلہ جو متعلقہ دفاتر یا افراد کو جاری کیا جائے۔
"سرکلر میں کہا گیا ہے بعض دفاتر میں اردو کا کافی وسیع استعمال کیا جا رہا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، جون، ٢٥ )