سرکوبی

( سَرْکوبی )
{ سَر + کو (و مجہول) + بی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سرکوب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سر کچلنا، سزا دینا، گوشمالی، تادیب۔     
"صفدر جنگ مراٹھوں اور جاٹوں کو ساتھ لے کر بنگشوں کی سرکوبی کو چڑھ دوڑا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٨ء، دو ادبی سکول، ٥٤ )