سرکولیشن

( سَرْکُولیشَن )
{ سَر + کُو + لے + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Circulation  سَرْکُولیشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء سے "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اشاعت، اشتہار۔
"نام اور تصویر کی سرکولیشن کو ادب کے لیے سب سے بڑا اعزاز متصور کیا گیا۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٤١ )
٢ - [ انجینیری ]  تسلسل، رسد (تیل) پانی وغیرہ کی۔
"تیل کے پمپ کا یہ کام ہے کہ وہ زمپ میں سے تیل کھینچنے اور انجن میں. پہنچائے تیل کا سرکولیشن قائم رکھے۔"      ( ١٩٢٣ء، آئینہ موٹر، ٧٠ )