سرکٹ ہاؤس

( سَرْکِٹ ہاؤُس )
{ سَر + کِٹ (کسرہ ک مجہول) + ہا + اُوس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ مرکب ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٨ء سے "ماں جی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سَرْکِٹ ہاؤُسِز [سَر + کِٹ (کسرہ ک مجہول) +ہا + اُو + سِز]
١ - سرکاری ڈاک بنگلہ یا مہمان خانہ۔
"گورنمنٹ مجرد افسروں کو رہائشی جگہ دینے کے حق میں نہیں ہے۔ اس لیے میں اب تک سرکٹ ہاؤس میں مقیم ہوں۔"      ( ١٩٦٨ء، ماں جی، ٣٥ )