متعلق فعل
١ - سر نیچے اور سارا دھڑ اوپر، سر کے سہارے، اوندھے منہ، سر کی طرف سے سجدہ کرنا، ڈنڈوت کرنا۔
"دیوتاؤں کے آگے سر کے بل گرے۔"
( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٨ )
٢ - ذوق و شوق سے، ادب و تعظیم، تابعداری اور مجبوری کے ساتھ۔
وفا شعاری سرشت میری درِ صنم ہی کی بات کیا ہے جہاں بھی حاضر ہوا جہاں بھی گیا ہوں میں سر کے بل گیا ہوں
( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٩٩ )
٣ - فوراً، اسی وقت، جلدی سے۔
جسے قتل ہونے کی ہوگی ہوس وہاں دوڑ کر سر کے بل جائے گا
( ١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٥٨ )
٤ - خوف و خطر کی وجہ سے، ڈر کر۔
"اب میرا بھائی وہاں سے سر کے بل بھاگا اور ایک بڑے شہر میں پہنچا۔"
( ١٩٤٠ء، الف لیلہ ولیلہ، ٣٤٣:١ )
٥ - زور سے، شدت کے ساتھ (پلیٹس)۔