سرگرم

( سَرْگَرْم )
{ سَر + گَرْم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم صفت 'گرم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - گرم جوشی سے کام کرنے والا، مستعد، پرجوش، محنتی، فعال، لگن اور جوش کے ساتھ کام میں مشغول۔
"اس شہر میں مسلمان خواتین کچھ زیادہ ہی سرگرم نظر آتی ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١١٦ )
٢ - چالاک۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)