سرمایہ دارانہ

( سَرْمایَہ دَارَانہ )
{ سَر + ما + یَہ + دا + را + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سرمایہ دار' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٤ء سے "مقاصد و مسائل پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - سرمایہ دار سے منسوب یا متعلق، سرمایہ داری کا۔     
"یونان کے عوام. سرمایہ دارانہ نظریہ کے حامل ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٧ء، مقاصد و مسائل پاکستان ٧٣ )