فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سرمایہ کار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٠ء سے "دوسرا پنج سالہ منصوبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - صنعت و حرفت یا تجارت کے کاروبار میں روپیہ لگانے کا عمل، روپیہ لگانا، سرمایہ لگانا۔
"بھارت سے ہجرت کرنے والے تقریباً تمام مسلمان سرمایہ دار مغربی پاکستان میں آباد ہوئے اور انہوں نے ملک کے مشرقی حصے میں سرمایہ کاری سے گریز کیا۔" رجوع کریں:
( ١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٦ )