سر محفل

( سَرِ مَحْفِل )
{ سَرے + مَح (فتح م مجہول) + فِل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محفل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٤ء سے "احسن الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - مجلس کے روبرو، سب کے سامنے۔
 پھر سے بجھ جائیں گی شمعیں جو ہوا تیز چلی لا کے رکھو سر محفل کوئی خورشید اب کے      ( ١٩٥٥ء، زنداں نامہ، ١٤٣ )