عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرمد' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٢ء سے "روح اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اس کی نظر میں مطلق کے مزید تعینات ہیں. مثال کے طور پر ایسی خودیاں جو حقیقی قلبی وارد ہوتی ہیں جو مطلق کی بنیادی سرمدیت میں شریک ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ١٨ )