مقامی زبان سے ماخوذ اسم 'سرنگ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧١٧ء سے "کلیات بحری" میں مستعمل ملتا ہے۔
"سولہویں صدی عیسوی میں جبکہ غلام مزدوروں کا کافی تعداد میں دستیاب ہونا مشکل ہوگیا تھا گہری سرنگی کان کنی کا آغاز ہوا۔"
( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے (ترجمہ)، ٣:١ )