سر نہاں

( سَرِّ نِہاں )
{ سَر + رے + نِہاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'نہاں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٣٦ء سے "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - پوشیدہ راز، چھپے ہوئے بھید۔
 کب ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا منکشف سرِنہاں کیسے ہوئے      ( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٨٠ )