سرو قد

( سَرْو قَد )
{ سَرْو + قَد }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرو' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پورے قامت کے ساتھ استادہ (عموماً تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کے موقع پر مستعمل)۔ نیز سرو اندام، سرو بالا۔
"فرمانروائے بہاول پور کا دورہ طے پایا، فرمانروا جس کوٹھری کے سامنے سے گزرتے تمام اسیران سروقد کھڑے ہو جاتے۔"      ( ١٩٨٤ء، چولستان، ٤٠٤ )