سرور کائنات

( سَرْوَرِ کائِنات )
{ سَر + وَرے + کا + اِنات (کسرہ ا مجہول) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرور' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کائنات' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٣ء سے "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - سرورِ عالم، مراد: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔
"سرودِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں شاعر کا نذرانہ عقیدت نعت کہلاتا ہے. ان اشعار کو کہتے ہیں جن میں نبی عربیۖ کی مدح و ستائش اور ان کے اوصاف و شمائل کا تذکرہ ہو۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف "نقیدی اصطلاحات"، ٢٠٠ )