انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سروس' کے ساتھ انگریزی ہی سے ماخوذ اسم 'ریکارڈ' عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٤ء سے "بیمۂ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
"عمر کے ثبوت میں جو دستاویزات قابل قبول ہوتی ہیں ان کی صراحت پر کمپنی کے پیش نامہ میں کی جاتی ہے اور یہ بالعموم صداقت نامہ پیدائش، میٹرک یا ترک مدرسہ کا صداقت نامہ، سروس ریکارڈ، زالئچہ پیدائش فیملی ریکارڈ ہوتے ہیں۔"
( ١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ١٩٤ )