سروس کمیشن

( سَرْوِس کَمِیشَن )
{ سَر + وِس + کَمی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سروس' کے ساتھ انگریزی ہی سے ماخوذ اسم 'کمیشن' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٤ء سے "دفتری مراسلت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پبلک سروس کمیشن کی تخفیف۔
"حسب ہدایت، سروس کمیشن کے سیکریٹریٹ کے کام کے لیے مندرجہ ذیل عارضی اسامیوں کو مورخہ . کی مدت تک کے لیے وضع کرنے کی صدر کی منظوری ارسال کی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٢٦ )