تفصیلات
فرج تَفَرُّج
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٠٥ ء میں "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سیر، تفریح، تماشا۔
ہے عاشق و معشوق میں یہ فرق کہ محبوب تصویر تفرج ہے وہ پتلا ہے الم کا
( ١٨٠٩،کلیات جرات، ٢٠٧:١ )
٢ - سیر، تفریح، تماشا۔
ہے اک شام کا ذکر وہ پارسا تفرج میں کچھ دور کٹیا سے تھا
( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٥ )