عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تفریحی' کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'کلب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "موسٰی سے مارکس تک" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ انجمن یا مجلس جو لہو و لعب کھیل کود وغیرہ کا انتظام کرتی ہو نیز اس کا مرکزی مقام۔
" وہ ابتدا ہی سے . محنت کش عوام کو منظم کرنے کی بھی مسلسل کوشش کرتے رہے کبھی . مزدوروں کی چھوٹی چھوٹی انجمنیں اور تفریحی کلب بنا کر۔"
( ١٩٧٦ء موسٰی سے مارکس تک، ٤٣٨ )