خانہ باغ

( خانَہ باغ )
{ خا + نَہ + باغ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانہ' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم 'باغ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء کو "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - پائیں باغ، وہ باغ جو مکان کی چار دیواری کے اندر ہوتا ہے، گھر کے کسی حصے سے ملحق، باغیچہ۔
"خانہ باغ اب مہمان خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اخبار جہاں، ٨ نومبر، ٢٤ )