خانہ بہ خانہ

( خانَہ بَہ خانَہ )
{ خا + نَہ + بَہ + خا + نَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانہ' کی تکرار کے درمیان 'بہ' بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - گھر گھر، ایک گھر سے دوسرے گھر: تفصیل کے ساتھ۔
"اور اسلام خانہ بخانہ اور قبیلہ بہ قبیلہ سرعت کے ساتھ پھیل گیا۔"      ( ١٩١٢ء، مقدمہ تحقیق الجہاد، ترجمہ، ٣٨ )